Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کا عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ

Now Reading:

ایم کیو ایم کا عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ
ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوئینر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے ابھی انتخابات کس مردم شماری پر ہونگے فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کےلئے 4 ماہ درکار ہیں، اگر چند مہینے انتخابات آگے ہوں تو کرلیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ 30 فیصد کراچی کے ووٹرز کو اپنے حلقے سے نکال کر کئی اور پھینک دیا گیا ہے، کراچی میں قبل از وقت دھاندلی کی کوشش جارہی ہے، کراچی ملک کی معیشت چلا رہا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کو ہمارا مینڈیٹ دیا گیا، ہم نے مردم شماری کی نگرانی کی اور چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جاگیرداروں کی کرپشن کے احتساب کا وقت اب آیا ہے نادرا کو امید ہے ہدایت ملیں گی کہ ووٹرز کا معاملہ درست کیا جائے، ایک بٹن سے معاملہ درست ہوجائے گا۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوئینر نے کہا کہ جو تحفظات یا شکایت نامہ جمع کروایا وہ صوبائی الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے خلاف ہے، کراچی کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے،  یہ قبل از انتخابات اور دھاندلی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ پندرہ سالوں سے کراچی کو لوٹا، جس طرح کی مردی شماری ہوئی، ہر جگہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی، کراچی ہر زبان بولنے والوں کا شہر ہے۔

انکا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک دن کراچی میں قیام نہیں کیا، ہم نے مردم شماری کی چوکیداری کرکے اپنا فرض پورا کیا، اب وزیر اعظم اور دیگر کا فرض ہے کہ وہ ہمارا مقدمہ سنیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹ کی بے ضابطگی کو درست کیا جائے اورکراچی کے لاکھوں ووٹرز کو دوبارہ اپنے حلقے میں شفٹ کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر