Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف 4 ہفتے باقی ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف 4 ہفتے باقی ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید

آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف 4 ہفتے باقی ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں اس قدر قیاس بے یقینی اور افواہوں کا زور ہے کہ آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لوگ سوچ رہے ہیں پاکستان میں الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں ہونگے اگر ہونگے تو اکتوبر میں ہونگے یا نومبر میں ہونگے یا نہیں ہونگے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ساری قوم کو ابھی تک انتظار ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پندرہ مہنیوں میں حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو عوام میں جانے اور منہ دکھانے کی پوزیشن میں ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو پابند سلاسل کرکے لوگوں کی سوچوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں، لیکن جو آدمی آٹا لینے جاتا ہے بجلی کا بل دیتا ہے بچوں کی فیس دیتا ہے گھر کا کرایہ دیتا ہے وہ حکومت سے بیزار ہے اور نفرت کا برملا اظہار کرتا ہے اور وقت کے انتظار میں ہے کہ  کب اُسے ووٹ کا حق ملے اور موجودہ حکومت سے نجات مل سکے۔

مزید پڑھیں: ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کاخزانہ لوٹنے والوں کیخلاف ہے،شیخ رشید

انکا کہنا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اُڑ رہا ہے سیاسی ورکروں سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، کسی کی عزت جان مال چادر چار دیواری محفوظ نہیں عقل کے اندھے لوگوں کے جذبات سمجھنے سے عاری ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ نہ ہو کہ لوگ سڑکوں پر پھٹ پڑیں اور کسی سے بھی سنبھالا نہ جائے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کو گلی محلے میں بے گناہ ذلیل اور رسوا کر دیا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے مزید کہا کہ انہیں رات کے اندھیروں میں گھروں سے اٹھاتے ہیں اور عقوبت خانوں میں لے جاتے ہیں، نہ کوئی قانون ہے نہ شنوائی ہے صرف ایک پریس کانفرنس کا سوال ہے جس کے بعد رہائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر