مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ 16 جولائی سے 31 جولائی تک قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
