Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا؛ تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

Now Reading:

خیبرپختونخوا؛ تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

خیبرپختونخوا؛ تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور اشفاق انور نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے پہلے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، مشکوک شخص کی اطلاع پر شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او نے پاس ہی موجود شخص کو تلاشی کیلئے آواز دی لیکن وہ شخص تلاشی دینے کے بجائے مسجد کی جانب بھاگا، ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے پیچھے بھاگے اور اسی دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا  پولیس اختر حیات خان کے مطابق دھماکا تھانہ علی مسجد کی حدود میں دو سرکا کے علاقے میں مسجد کے قریب ہوا جہاں تلاشی کے دوران خودکش حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی۔

آئی جی کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے حملہ آور کو  پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے میں تھانہ علی مسجد کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دھماکے سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر