Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج گزشتہ سال سے بھی سستا کرنے کے مواقع موجود ہیں، طلحہ محمود

Now Reading:

حج گزشتہ سال سے بھی سستا کرنے کے مواقع موجود ہیں، طلحہ محمود
طلحہ محمود

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج گزشتہ سال سے بھی سستا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے آبادی بڑھ رہی ہے غربت بڑھتی ہوتی جا رہی ہے، ہر سال ابتری بڑھتی جارہی ہے، ابتری کے باوجود بہت کچھ اچھا بھی ہے جسے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو لوگ باہر جاتے ہیں وہ بلندیوں کو چھوجاتے ہیں، پاکستان میں لوگوں کو موقع میسر نہیں اس لئے باہر جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پالیسی میکرز کو لوگوں کو پاکستان میں بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے، اچھے لوگوں کو آگے آنے کے مواقع دے کر ہی ملک کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، ملک کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ میں اب تک ساڑھے چار ارب روپے عازمین حج کو واپس کر چکا ہوں، حج گزشتہ سال سے بھی سستا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر