مولانا فضل الرحمٰن کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر تحفظات لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے فضل الرحمٰن مولانا اسد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔
وزیراعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں نوازشریف اور زرداری کے درمیان بات چیت و فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
