ترقیاتی منصوبوں کو وفاق اور پنجاب حکومت ملکر مکمل کرینگے، وزیراعظم
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو وفاق اور پنجاب حکومت ملکر مکمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے لاہور رنگ روڈ، شاہدرہ تاکالاشاہ کاکو میٹرو بس، 1263 میگاواٹ پنجاب تھرمل پاور پلانٹ جھنگ اور میٹرو بس کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں بڑے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ میڈیکل سٹی دنیا بھر کے کسی بھی میڈیکل سٹی کے ہم پلہ ہے، میڈیکل سٹی منصوبہ 50ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کا ایک جزورہ گیا تھا، رنگ روڈ کے سدرن لوپ ایس ایل 3 سے عوام کو فائدہ ہوگا، منصوبے کو وفاق اور پنجاب حکومت مل کر مکمل کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس توسیعی منصوبہ 5 ماہ کی مدت میں پورا کرلیا جائے گا، جب 7کلومیٹر کا ٹریک مکمل ہوگا تو لاکھوں لوگوں کو سہولت ہوگی۔ کالاشاہ کاکو تک اس منصوبے سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔
انکا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، گزشتہ حکومت نے نوازشریف کے بغض میں کئی منصوبے بند کردیے، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو ٹھپ کردیا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کھی میں 1100 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ مکمل کیا تھا۔ گزشتہ حکومت سے حساب کون لے گا؟ قوم چیئرمین پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے، یہی وجوہات ہیں جن کے باعث پاکستان کشکول لے کر پھر رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
