Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

Now Reading:

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
بوندا باندی

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ اس وقت شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، تاہم 7 تا 8 جولائی شہر میں بارش کا امکان ہے ۔

Advertisement

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مون سون بارشوں کی توقع ہے جبکہ سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 جولائی کے درمیان داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی ۔

اس کے علاوہ شہر کے چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 7 سے 9 جولائی تک لاڑکانہ، شکار پور ، جیکب آباد اور کشمور میں بارشوں کا امکان ہے ۔

Advertisement
Advertisement

گھوٹکی سکھر اور نوشہرو فیروز میں 7 سے 9 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے تاہم 6 تا 9 جولائی تک جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر