 
                                                      یوٹیلیٹی اسٹورز کو وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی کی دستیابی میں مشکلات
یوٹیلیٹی اسٹورز کو وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی کی دستیابی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ٹینڈر مہنگی بولی اور کچھ تکنیکی وجوہات پر منسوخ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ٹینڈر کے مقابلے یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو 35 روپے مہنگی بولی ملی تھی، ٹینڈرکے تحت صرف ایک شوگر ملز نے بولی میں حصہ لیا تھا، شوگر ملز سے 10 ہزار ٹن چینی کیلئے بولی موصول ہوئی تھی، جے ڈی ڈبیلو شوگر ملز نے 122 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی تھی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا، گذشتہ ٹینڈر میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے 87 روپے کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 