Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Now Reading:

مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
مصدق ملک

مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کا تاریخی معاہدہ 24 تاریخ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا، حکومت آذربائیجان سے بارہ ایل این جی کارگو جہاز خریدے گی، سعودی عرب سے ریفائنری سیکٹر میں 14 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ حکومت جانے سے قبل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو سستی گیس دینے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، فرٹیلائزر سیکٹر کی سبسڈی ختم کرکے کسان کو ملنی چاہیئے، فارمولا کابینہ میں پیش کرچکا ہوں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں سب سے ذیادہ 1500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزر کھا جاتے ہیں، فرٹیلائزر سیکٹرز کے سستی گیس کے معاہدوں کی میعاد ختم ہورہی ہے۔

Advertisement

 مصدق ملک نے فرٹیلائزرز کو گیس فراہم کرنے کے نئے معاہدے نئی شرائط پر ہونے کا بھی اشارہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرارہے ہیں، سستی ایل این جی فراہم کرنے کیلئے صنعتکاروں سے ملاقات کا شیڈول طے پا گیا ہے، ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ جاری ہے۔

  وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستان کو اسمگلنگ سے 120 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر