بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس؛ نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے “انسانی آنکھ” کو بطور انتخابی نشان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی اور انتخابی امور پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی انسانی آنکھ کا انتخابی نشان کی الاٹ کیلئے الیکشن کمیشن درخواست دے گا۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد الیکشن کمیشن حکام سے آج ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پارلیمانی لیڈرخالد مگسی، وزیر مملکت احسان ریکی، سنیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینئر وزیر نور محمد دمڑ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
