Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں، ملک کو بحران سے نکالیں گے، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں، ملک کو بحران سے نکالیں گے، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ

عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں، ملک کو بحران سے نکالیں گے، رانا ثناء اللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں، ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بحرانی کیفیت میں ہے، آئی ایم ایف معاہدہ کرنے کو ایک سال لگا ہے، آئی ایم ایف معاہدہ سابقہ حکومت نے کیا تھا، معاہدہ میں طے ہوا تھا بجلی اور پٹرول پر تمام سبسڈی ختم ہوگی، سابقہ حکومت نے معاہدہ کرکے خلاف ورزی بھی کی جس سے ملک بحران کا شکار ہوا، معاہدہ کی خلاف ورزی سے مہنگائی اوپر گئی اور عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 1 کروڑ نوکریاں کہتا تھا بتائیں ادھر 10 نوکریاں کسی کو ملیں؟ 50 لاکھ گھروں میں سے فیصل آباد میں کونسا گھر بنا، اس نے کہا میں سب مخالفین کو جیلوں میں ڈالوں گا، اس وقت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں آئیں چارٹر آف  ڈیموکریسی کریں، بلاول بھٹو نے بھی کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن اس نے اٹھ کر کہا تم تو سب بور ہو، تین سال میں اس نے مخالفین کے ساتھ ہاتھ تک نہیں ملایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر کو بھی کرپشن کے بیانیہ پر ہماری حکومت ختم کی گئی، 2013 میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی دہشت گردی تھی، ایک ایک دھماکہ میں 150 لوگ مر رہے تھے جبکہ عوام کے اعتماد پر ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کیا، ہم نے سی ٹی ڈی کی موجودگی میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ہم چائنہ سے سی پیک لے کر آئے، بجلی کے کار خانے لگائے، عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں پھر ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی صرف دو ماہ حکومت بنی ہم نے اسی حلقہ میں  6 ارب روپے کی سڑکیں بنوائیں، کئیر ٹیکر حکومت میں بھی میں نے بائی پاس کے فنڈز جاری کروائے، جب جب اس ملک میں بحران آیا مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں بحران کا خاتمہ کیا۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کی شرح نمو 6 فیصد تھی 2017 میں پاکستان آگے بڑھ رہا تھا، دوبارہ سازش اور کرپشن کا ڈرامہ رچایا گیا، الیکشن میں دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 1997 میں لوڈ شیڈنگ یا دہشتگردی نہیں تھی، انڈیا ہم سے بجلی مانگ رہا ہے، انڈیا نے 11 مئی 1998 میں ایٹمی دھماکے کیے، 13 مئی کو انڈین وزیر اعظم نے ہمیں دھمکی دی کہ اب ہم ایٹمی پاور ہیں، اس وقت سویلین وزیراعظم نے 28 مئی کو پانچ کے جواب میں 6 دھماکے کیے، پاکستان ایٹمی قوت بنا تو پوری مسلم دنیا نے جشن منایا۔

رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس شخص نے ملک میں منفی سیاست کی بنیاد رکھی، فتنے نے اپنے آپ اور اپنی پارٹی کو ہی حادثہ سے دوچار کرلیا ہے، ایس ایچ او اور پٹواریوں سے منتھلیاں لی گئیں، فرح گوگی اور بزدار پیسے اکٹھے کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے الیکشن میں مخالفت کی اس کو جیل میں ڈال دیا گیا، سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے چور ڈاکو کا کلچر پرموٹ کیا گیا، یہ سب باتیں اس شخص نے میڈیا پر کیں، سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کے کلچر کا رواج دیا گیا، نوجوان اور بچوں کو گمراہ کرکے زہر اور بارود بنا اور پھر وہی نفرت 9 مئی کو کھل کر سامنے آئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ موٹر ویز، میٹرو ہم نے بنائے اور جلد ہی کراچی تک موٹر وے مکمل ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر