
ملیر ندی میں پانی کی سطح بلند، دونوں کازوے ٹریفک کیلئے بند
کراچی میں ملیر ندی کی سطح بلند ہونے کے سبب دونوں کاز وے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملیر ندی میں تغیانی کے باعث کاز وے اور کورنگی ندی والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے جس کے باعث دونوں سڑکوں کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
قیوم آباد سے جام صادق پل پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورنگی کازوے اور اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں کا سفر طے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات گئے سے کورنگی ای بی ایم کاز وے اور کورنگی روڈ کو عام ٹریفک کے بند کر دیا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی کو شہر سے ملانے والے چار بڑے راستوں میں سے دو بند ہیں اور دیگر دو راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں شہری روزگار پر جانے کے لئے پریشان ہیں۔
ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ ڈیفینس موڑ سے گورا قبرستان جانی والی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News