Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معاشی ترقی آبادی کے مابین مساوات کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان کی معاشی ترقی آبادی کے مابین مساوات کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی آبادی کے مابین مساوات کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیرِ اعظم نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آج کے دن ہمیں دنیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی، اسکے لئے موجود محدود وسائل اور اسے با اختیار بنانے کیلئے پالیسی اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر منصوبہ بندی میں آبادی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، کوئی بھی ترقی پزیر ملک آبادی اور وسائل کے توازن کے بغیر اپنے ترقی کے اہداف پورے نہیں کر سکتا، کوئی بھی ملک چاہے کتنا بھی وسائل سے مالامال کیوں نہ ہو، آبادی میں اچانک اضافہ اسکے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سال آبادی کے عالمی دن کا موضوع “صنفی مساوات کی طاقت  کو بروئے کار لانا” ہے، آئیں اس دن ہم سب مل کر اپنے ملک کی خواتین اور مردوں کے مابین مساوات سے انکی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال سے ملکی ترقی کے اہداف پورے کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین کی قومی دہارے میں شمولیت ہمیں ملکی ترقی اور افرادی قوت کی استعداد بڑھانے کے اہداف کے حصول میں بھی مدد دے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ صنفی مساوات صرف انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ معاشی ضرورت بھی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی آبادی کے مابین مساوات کے بغیر ممکن نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، بین الاقوامی سطح پر تنازعات اور کساد بازاری کی وجہ سے تقریباً تمام ممالک پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی ایس کے حصول میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ صنفی عدم مساوات کی وجہ سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے التماس کرونگا کہ وہ لوگوں کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے انکی استعداد میں اضافہ کریں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ میری نظر میں ترقی کا صحیح نظریہ لوگوں کی فلاح پر مبنی ہے، ہمیں اس حوالے سے لوگوں اور پالیسی سازوں کے مابین روابط کو بڑھانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر