Advertisement
Advertisement
Advertisement

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا، پرویز اشرف

Now Reading:

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا، پرویز اشرف
پرویز اشرف

پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے دنیا بھر میں بسنے والے دو ارب سے زائد مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی اس طرح کے گھناؤنے فعل کی اجازت نہیں دیتا، یوم تقدس قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور جلوسوں میں عوام کی بھر پور شرکت اس واقعہ پر پاکستانی عوام میں پائے جانے والے غم و غصہ قرآن کریم اور دین اسلام سے لازوال محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ قرآن پاک ایک آفاقی کتاب ہے جو اللہ تعالیٰ کی جانب سے خاتم النبین حضرت محمد ؐ پر نازل ہوئی انسانیت سے محبت ، ایثار ، قربانی اور امن وآشتی کا درس دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ امن و رواداری کا سلوک روا رکھنے کی تعلیمات دیتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پا ک کی بے حرمتی کا پیش آنے والا واقعہ مختلف مذہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے سے دور کرنے اور ان کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے نفرتیں اور کدورتیں پیدا کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی اور مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر