
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار
لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے، راولپنڈی سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق داعش، ٹی ٹی پی، اور بلوچ لبریش سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی شناحت اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 395 کومبنگ آپریشنز کے دوران 108 مشتبہ افراد گرفتار کیے اور کومبنگ آپریشنز میں 20940 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News