
مل کر کام کرینگے تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی، وزیر اعظم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مل کر کام کریں گے تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا میں تورغر بونیر ہائی وے، آر سی سی پل اور بونیر کراکڑ لنک ٹنل کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں منصوبوں کیلئے رقم مختص کردی ہے، مختلف سڑکیں، پل اور ٹنلز منصوبوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا، وزیر اعظم
شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو روکے رکھا، وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبے پر صوبوں سے تعاون کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تورغر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور تورغر میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
انکا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے، دنیا کو بتائیں گے قرآن پاک کی بےحرمتی کسی صورت قبول نہیں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ لوگ ڈیفالٹ کی دعائیں کررہے تھے، ہم نے مشکل سے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا، آئی ایم ایف سے پروگرام مجبوری تھی، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے ہماری بھرپور معاونت کی، مل کر کام کرینگے تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی، فیصلہ کرلیں ملک کی تقدیربدلنی ہے توکوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا، وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرضے دینگے، کام کرنے کا جذبہ ہوگا تو پاکستان دیگر ممالک سے آگے نکل جائے گا۔
انکا کہنا ہے کہ کے پی پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، 75سال میں کاوشیں کی جاتیں تو کے پی بہت ترقی یافتہ ہوتا، ملک کی سیاسی قیادت ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، تربیلا ڈیم کیلئے اپنی زمینیں بھی قربان کردیں، بدقسمتی سے ہم نے بزرگوں اور شہیدوں کا احترام نہیں کیا، آپ کی بہت خدمت ہے جو نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News