Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر

Now Reading:

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر
نیپرا

صارفین کے لیے بُری خبر؛ بجلی ایک بار پھر مہنگی

نیپرا نے سرکاری ڈسکوز کیلئے بجلی 1 روپے 90 پیسے جبکہ کراچی والوں کیلئے 1 روپے 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت مکمل کر کے سرکاری ڈسکوز کیلئے بجلی 1 روپے 90 پیسے جبکہ کراچی والوں کیلئے 1 روپے 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ماہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ہوئی جس میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے 2 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کے برعکس 1 روپے 90 پیسے جبکہ کے الیکٹرک کی 1 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست کے برعکس 1 روپے 44 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔

ماہ مئی کیلئے سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر تئیس ارب جبکہ کراچی والوں کیلئے دو ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوران سماعت اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

Advertisement

چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیے کہ چاہنے کے باوجود صارفین کو سستی بجلی فراہم نہیں کر پا رہے ہیں، روپے کی بے قدری اور مہنگا فرنس آئل صارفین کیلئے عذاب بن گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر