
انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی مخصوص بلدیاتی نشستوں سے متعلق خط کا جواب نہ دینے پر وزارت داخلہ کو طلبی کا سمن جاری ہوسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ کو اسلام اباد کی بلدیاتی مخصوص نشتوں کی تعداد کا نوٹیفیکشن اور انتخابی اخراجات کے حتمی رولز جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔
جس میں ہدایات پر عمل کیلئے 12 جولائی تک کی مہلت دی گئی تھی لیکن وزرات داخلہ نے خط کا کوئی جواب ہی نہیں دیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ کے جواب نہ دینے کا معاملہ کمیشن میں رکھے جانے پر وزرات داخلہ کو سمن کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News