
نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کا رابطہ معمول کے مطابق سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ہوا۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔
دونوں رہنماؤں میں نگران وزیر اعظم کے ناموں کے لیے مشاورت ابھی جاری ہے۔
اس دوران نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر چلیں گے۔
نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو جلد اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News