Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراطلاعات سندھ کا سکھر اور نوابشاہ میں اکنامک زون قائم کرنے کا اعلان

Now Reading:

وزیراطلاعات سندھ کا سکھر اور نوابشاہ میں اکنامک زون قائم کرنے کا اعلان
ٹرانسپوٹرز سے درخواست کی ہے کہ ای وی بسز لائیں، شرجیل انعام میمن

ٹرانسپوٹرز سے درخواست کی ہے کہ ای وی بسز لائیں، شرجیل انعام میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سکھر اور نوابشاہ میں بھی اکنامک زون قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کا پیغام دیا، دشمن ممالک چاہتے ہیں پاکستان میں بدامنی رہے، دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سندھ حکومت ہرشعبے میں فعال ہے، کوئلے اور ونڈرپاور میں سندھ حکومت نے کامیاب ماڈل پیش کیے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ہر شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ ای وی بسوں کا پلانٹ کراچی میں لگنے جارہا ہے، ایک پڑوسی ملک سے اس سلسلے میں بات چل رہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ دھابیجی اکنامک زون کا آغاز 15 جولائی سے کیا جارہا ہے، دھابیجی اکنامک زون سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری بھی دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، سرمایہ کاری ہوگی تو لوگوں کو روزگار ملے گا۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ پورے پاکستان میں نمبر ون ہے، پورے پاکستان سے علاج کے لیے لوگ سندھ آتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے صحت کارڈ کی ضرورت نہیں، سندھ حکومت نے سندھ بھرمیں میگا پروجیکٹ شروع کیے، ہمارا مقصد لوگوں کی زندگیاں آسان بنانا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شارع فیصل کی طرح شہر بھر میں بس اسٹاپ بنائے جائیں گے، کل مزید بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، نئی بسیں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں چلائی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ الیکٹرک بسوں کے نئے چارجر آگئے ہیں، کراچی پہلا شہر ہے جہاں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، ترجیح ہے کراچی کے شہریوں کو سستی بس سروس میسر ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر