
پی پی قیادت کو اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی مخالفت کا سامنا
پیپلزپارٹی (پی پی پی) قیادت کو قومی و سندھ اسمبلی قبل از وقت توڑنے کے معاملے پر پارٹی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت اتحادیوں کے دباؤ پر اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے رضامند ہوئی۔ پیپلزپارٹی قیادت نے فیصلہ لینے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور قیادت کے فیصلے کی کھل کر مخالفت کی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سنیئر پی پی رہنما اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کے حامی ہیں اور پارٹی رہنما انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کے حامی ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن میں تاخیر کا پیپلزپارٹی کو آن گراؤنڈ شدید نقصان ہو گا، الیکشن میں تاخیر طویل ہونے کے خدشات موجود ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کو خیبرپختونخوا میں زبردست عوامی پذیرائی ملی ہے، پی پی کے پی کی عوامی مقبولیت الیکشن میں کیش کرانا چاہتی ہے، تاہم پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا میں اے این پی کا متبادل بن چکی ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف پر موجودہ صورتحال میں شدید دباؤ ہے، پی ٹی آئی دباؤ کی وجہ سے کھل کر الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی بروقت الیکشن ہونے پر سیاسی حالات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے جبکہ پی ڈی ایم عوامی مقبولیت نہ ہونے پر الیکشن سے فرار چاہتی ہے، الیکشن تاخیر کا سیاسی جماعتوں کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی پی رہنما پارٹی قیادت کو جلد فیصلے پر نظرثانی کی تجویز دیں گے، اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News