Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیرخزانہ و توانائی کا مصدق ملک کو خط؛ اربوں روپے کے نقصان پر برہمی کا اظہار

Now Reading:

مشیرخزانہ و توانائی کا مصدق ملک کو خط؛ اربوں روپے کے نقصان پر برہمی کا اظہار
مصدق ملک

مشیرخزانہ و توانائی کا مصدق ملک کو خط

مشیرخزانہ و توانائی حمایت اللہ خان نے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کے نام خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں مشیرخزانہ و توانائی حمایت اللہ خان نے وفاق اور صوبے کو ونڈ فال لیوی کی مد میں اربوں روپے نقصان پربرہمی کا اظہار کیا ہے اور وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے انکوائری کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

 کے پی حکومت کے اصرار پر وفاقی حکومت نے کونسل آف کامن انٹرسٹ کو اس بارے سمری ارسال کی۔

 خط میں کہا گیا کہ کوہاٹ میں واقع ٹل بلاک کے پارٹنرز کو 2015 میں 2012 کی پٹرولیم پالیسی پر مُنتقل کیا گیا، پالیسی کے تحت سپلیمنٹل اگریمنٹ میں ونڈفال لیوی والی شق چھوڑ دی گئی، مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ دیا کہ ونڈفال لیوی کو سپلیمنٹل اگریمنٹ کا حصہ ہونا چاہیئے، کونسل کے فیصلے کو لیکر مول اور اس کے پارٹنرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی، جب سے لیکر اب تک وفاقی اور صوبائی حکومت سالانہ اربوں روپے کی ونڈفال لیوی سے محروم ہے، ونڈفال لیوی سپلیمنٹل ایگریمنٹ میں نظر انداز والے اہلکاروں کیخلاف انکوائری تشکیل دی جائے، ٹل بلاک میں کام کرنے والی نجی کمپنیوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیس واپس لینے لینے کی ہدایت کی جائے، نجی کمپنیوں کو وفاق اور خیبرپختونخوا کو ونڈفال لیوی کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر