Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپٹن سرور شہید کا 75 واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت

Now Reading:

کیپٹن سرور شہید کا 75 واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت
کیپٹن سرور شہید

کیپٹن سرور شہید کا 75 واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت

پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا اعزاز نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن راجہ سرور شہید کا آج 75ویں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈی جی راولپنڈی گیریژن سیکیورٹی امور نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے دستے نے شہید کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پھول چڑھانے کی تقریب میں مختلف شہریوں، عسکری حکام اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

دوسری جانب پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید کیپٹن سرور کی بے مثال بہادری، غیر متزلزل عزم اور استقامت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے کیپٹن محمد سرور جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا اور 1948 میں تلپتر (آزاد کشمیر) میں شہادت قبول کی۔

پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ کیپٹن محمد سرور کی شہادت کی برسی مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی جانب سے دی گئی غیر معمولی قربانیوں کی ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ آئیے ان ہیروز کو یاد کریں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

کیپٹن راجہ محمد سرور شہید

 شہید کیپٹن سرور 10 نومبر 1910 کو گوجر خان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور1929  میں بطور سپاہی پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

کیپٹن سرور شہید نے برطانیہ کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں بھی حصہ لیا اور  شاندار فوجی خدمات کے پیشِ نظر 1946 میں انہیں مستقل طور پر کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

Advertisement

کیپٹن سرور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کو پاکستان کے پہلے اعلیٰ ترین اعزاز نشانے حیدر سے نوازا گیا۔

27 جولائی 1948 کو راجہ سرور نے کشمیر اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا اور دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر