Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹے مقدمات بنانے والا آج توشہ خانہ کا حساب نہیں دے سکتا، حمزہ شہباز

Now Reading:

جھوٹے مقدمات بنانے والا آج توشہ خانہ کا حساب نہیں دے سکتا، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات بنانے والا آج توشہ خانہ کا حساب نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اندرون بھاٹی گیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے مشکل ترین حالات دیکھے، آئی ایم ایف کے معاہدے کو عمران خان نے سبوتاژ کیا، قوم کی کامیابی ہے کہ دوبارہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ہے جو اچھی امید لے کر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی انتخابات ہونے تو ہیں لیکن پاکستانیت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر معیشت کے حوالے سے نیا عمرانی معاہدہ کریں جسے آئینی تحفظ حاصل ہو، اب پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابقہ دور میں یہاں بغیر اجازت سے اندھا دھند عمارتیں بنانے دی گئیں جس کی انکوائری کی جائے گی، شہزاد اکبر کہاں گیا جو دس دس گھنٹے کی پریس کانفرنسز کرتا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات بنانے والا آج توشہ خانہ کا حساب نہیں دے سکتا، میری اور شہباز شریف کی بریت عمران خان کے دور میں ہوئی کیونکہ ان کیسز میں کوئی ثبوت نہیں تھا، ہم بریت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جبکہ عمران خان کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے

Advertisement

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان نے معیشت سازش کی، مہنگائی عوام کا سب سے دیرینہ مسئلہ ہے، مہنگائی سے کوئی آنکھیں نہیں چرا سکتا لیکن ہماری محنت سے معیشت سنبھلے گی تو عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر