بھارت نے دریائے چناب کے پانیوں پر بھی قبضے کا مذموم ارادہ ظاہر کر دیا
پنجاب میں بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا گئی ہے تاہم آج دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے چند اضلاع میں وقفے وقفے اور گرج چمک کے ساتھ آج بارش کی پیش گوئی گئی ہے، لاہور، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب اور راوی سے منسلک نالہ جات میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 10جولائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ دریائے راوی اور چناب سے منسلک تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام بروقت یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجےکے سیلاب کی وارننگ جاری
انکا کہنا ہے کہ ممکنہ نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد اور مویشیوں کا انخلا بروقت یقینی بنایا جائے۔ مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔
عمران قریشی نے مزید کہا کہ تمام ادارے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیاریاں مکمل رکھیں، بروقت اقدامات کر کے ہی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے، شہری دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
