Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

وزیر اعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ
بل گیٹس

وزیر اعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

دوران گفتگو  وزیر اعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ، مہلک بیماریوں سے بچوں کو بچانا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائڈیشن کے ساتھ مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بل گیٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی لیڈرشپ اور پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو وائرس سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم اور بل گیٹ نے غذایت کی کمی، اسٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچاﺅ کی لازمی خدمات کی فراہمی سے متعلق بھی گفتگو کی اور قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم اور بل گیٹ کی گفتگو میں مائیکرو پے منٹ گیٹ وے راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن پاکستان میں صحت عامہ اور دیگر سماجی بہبود کے پروگرامز چلا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر