Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عدالت نے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی

Now Reading:

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عدالت نے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی
توشہ خانہ کیس

342 کا بیان قلمبند کرانےکیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کل عدالت میں طلب

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی مزید پانچ گواہان شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر توشہ خانہ کیس میں دو گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی۔

 دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے الیکشن کمیشن کی مزید پانچ گواہان شامل کرنے کی درخواست پر دلائل دیئے گئے۔

Advertisement

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کردی اور دوران سماعت خواجہ حارث کی جانب سے پرائیویٹ شکایت میں پراسیکوٹر کے دلائل پر اعتراض اٹھایا اور موقف اپنایا کہ نجی شکایت کنندہ کیسے کسی پبلک پراسیکوٹر سے مدد حاصل کرسکتا ہے؟ توشہ خانہ کیس ایک نجی شکایت کا معاملہ ہے، قانون میں ترمیم کے بعد پراسیکیورٹر صرف تب دلائل دے سکتا ہے جب مدعی پولیس ہو۔

خواجہ حارث نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ چل رہا ہے۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے ہائیکورٹ کا فیصلہ آئے گا تو دیکھ لیں گے، مجھے میری عدالت کا کام چلانے دیں۔

 عدالت نے پراسیکیوٹر پر خواجہ حارث کے اعتراض کو منظور کر لیا، پراسیکیوٹر اب کیس میں دلائل نہیں دے سکیں گے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں دونوں گواہان کو کل طلب کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر