سندھ میں بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کل کہا ڈاکوؤں کا مقصد تعاوان لینا نہیں حکومت کو بدنام کرنا ہے، مراد علی شاہ کوئی نیک نامی نہیں جنہیں بدنام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شرم کا مقام ہے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس 35 سے 40 افراد اغواء ہیں،مغوی معصوم بچوں اور ہندوں برادریوں کے لوگوں کی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، کچے ڈاکو اصلی نہیں ہیں اصل سندھ میں پکے ڈاکو ہیں، اصل ڈاکو عورتیں اور بچوں پر ظلم نہیں کیا کرتے،ہمارا مطالبہ ہے سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کی قید سے معصوم افراد کو رہا کروائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
