
وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم کے معاونین کے عہدے سے استعفےدے دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے وزیراعظم کے معاونین کے عہدے سے استعفےدے دیئے ہیں۔
رہنماؤں کو پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے استعفے دینے کی ہدایت کی تھی، دونوں رہنماؤں نے اپنے استعفے پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کو دیے ہیں ۔
واضح رہے کہ 19 جون کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چوہدری اورنعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News