صدر مملکت سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں صوبہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں، ان میں وفاق کے تعاون، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوام کیلئے فلاح وبہبود کے منصوبے لائق تحسین ہیں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ کی ترقی یقینی ہے، عوامی فلاح و بہبود ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
