Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی حالات کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں، ترجمان کے الیکٹرک

Now Reading:

معاشی حالات کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں، ترجمان کے الیکٹرک
کے الیکٹرک

معاشی حالات کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا ہے کہ معاشی حالات کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارچ سے لوڈشیڈنگ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لوڈشیڈنگ نقصانات اور ریکوری کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ کے الیکٹرک 70 فیصد سے زائد نیٹ ورک کو مسلسل بجلی فراہم کرتا ہے، بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں کو 14 گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اورمہنگے ایندھن کی خریداری کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں ہے، ریکوری  اور نقصانات والے علاقوں میں صارفین کی سہولت کے لیے کیمپس لگائے جاتے ہیں اور جب کسی علاقے کی ریکوری بہتر ہوتی ہے تو وہاں بجلی کی فراہمی بھی بہتر ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت پورے ملک میں یکساں ٹیرف لاگو ہوتا ہے۔

Advertisement

ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ اور مینٹیننس شٹ ڈاونز معطل کئے گئے اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا، کچھ حلقوں کی جانب سے کیا گیا دعویٰ حقیقتاً غلط ہےاور سچائی کی نمائندگی نہیں کرتا، غلط حقائق پیش کر کے سنسنی پھیلانا کسی کی خدمت نہیں بلکہ نقصان دہ ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر