
حکومت کا سرپرائز اعلان
وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن بورڈ تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ نجکاری کمیشن کے بورڈ ممبران کو ہٹانے کیلئے سرکولیشن سمری پر کابینہ سے منظوری لی گئی۔
نجکاری کمیشن کے ہٹائے جانے والے بورڈ ممبران میں ظفر اقبال سبانی، ارسلا خان ہوتی، ظفر اقبال، خرم شہزاد، عترت حسین رضوی، میمن عبد الجبار، اشفاق تولہ، یاور عرفان شامل ہیں۔
نجکاری بورڈ ممبران سابقہ لیگی، پی ٹی آئی اور موجودہ دورِ حکومت میں تعینات رہے، نجکاری بورڈ ممبران کو 2013 سے 2015 کے دوران تعینات کیا گیا تھا۔
اسی طرح ظفر اقبال سبانی اور ارسلا خان ہوتی 2013 میں بورڈ ممبر تعینات کیے گئے جبکہ ظفر اقبال ایف سی اے اور خرم شہزاد 2014 میں نجکاری بورڈ کے ممبر تعینات ہوئے۔
عطرت حسین رضوی، میمن عبدالجبار، اشفاق تولہ اور یاور عرفان 2015 میں تعینات ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News