وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابی عمل کے آخری مرحلے کے پرامن اور خوش اسلوبی سے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی اور انتظامیہ پولیس اور لیویز کو انتخابات کے لیے بہترین سیکیورٹی و دیگر انتظامات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ۔اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں فعال بلدیاتی اداروں کا قیام کلیدی حیثیت کا حامل ہے، بلدیاتی انتخابات جمہوریت اور جمہوری رویوں کے تسلسل کا عکس ہے، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مقصد ہی مقامی طور پر عوام کو با اختیار بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں پرامن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا، بلدیاتی انتخابات میں پولیس اور لیویز کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی اس امر کا ثبوت ہے کہ صوبہ اب دیر پا امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران انہوں نے اپنے آبائی حلقے سمیت صوبے کے کسی بھی ضلع کا دورہ نہیں کیا، کسی بھی مرحلہ پر یہ تاثر نہیں گیا کہ اپنی خواہشات پر مبنی نتائج کے حصول کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ۔توقع ہے کہ نو منتخب ضلعی کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اپنے فرائض منصبی احسن انداز سے نبھائیں گے، ۔بلدیاتی نمائیندے عوامی خدمت اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کو ہی اپنا شعار سمجھیں گے، ۔بلدیاتی نمائیندے ضلعی وسائل کو عوام کے وسیع تر مفاد میں استعمال میں لاتے ہوئے عوامی مسائل حل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
