Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت

Now Reading:

امریکی وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت

امریکی وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو سے رابطہ

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے اقتصادی نقطہ نظر اور افغانستان میں جاری پیش رفت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے پر امریکا کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارینجمنٹ پاکستان کی اقتصادی اور ترقیاتی ضروریات کو تقویت فراہم کرے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی معیشت میں اسٹرکچرل اصلاحات لانے کےلیے پرعزم ہے، معیشت کو کاروبار اور غیرملکی سرمایہ کاری کےلیے مسابقتی اور پرکشش بنائیں گے۔

ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کےلیے روابط کی اہمیت پرزور دیا۔

Advertisement

ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات سمیت پرامن اور مستحکم افغانستان پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران انٹونی بلنکن نے پاکستان کی اقتصادی کامیابی اور بہبود کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اولین ترجیح ہے۔

انٹونی بلنکن نے تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے تسلسل کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو ان کے تعاون کے اہم پہلوؤں کے طور پر اجاگر کیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے حالیہ پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور ملک کی بحالی اور خوشحالی کے لیے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

انٹونی بلنکن نے پاکستان کو معاشی ترقی اور استحکام کے فروغ میں امریکہ کی مسلسل شمولیت اور حمایت کا یقین دلایا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر