Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خصوصی افراد کی نمائندگی بڑھائی جائے ، صدر مملکت

Now Reading:

کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خصوصی افراد کی نمائندگی بڑھائی جائے ، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

صدر مملکت نے کہا ہے کہ کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خصوصی افراد کی نمائندگی بڑھائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت معذوری کی درجہ بندی کے فریم ورک پر اجلاس ہوا جس میں میں وزارت ِ انسانی حقوق، قومی صحت، نادرا اور نیوٹک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو سرکاری اور نجی شعبوں میں نوکریاں دینے کی ضرورت ہے اور خصوصی افراد کو نوکریاں دلانے کی کوششیں بھی تیز کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوکریوں کیلئے خصوصی افراد کی موزونیت کا تعین عالمی معیارکے مطابق ہونا چاہیے جبکہ نوکریوں کی تلاش میں خصوصی افراد کو  معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔

صدر مملکت  کا کہنا تھا کہ کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خصوصی افراد کی نمائندگی بڑھائی جائے جبکہ ہنر مند افرادِ باہم معذوری کی ملازمت کیلئے ممکنہ آجروں کی نشاندہی کی جائے، خصوصی افراد کی نوکریوں کیلئے نجی شعبے کے بڑے آجروں سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اور صوبائی سطح پر عالمی معیارکے مطابق تیار کردہ معذوری  کی درجہ بندی کانظام اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریم ورک معذوری کی درجہ بندی اور ملازمتوں کیلئے موزونیت کا تعین کرنے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے عام لوگوں کیلئے معذوری سرٹیفکیٹ کا اردو ترجمہ کرنے کی  ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز ملک میں یکساں درجہ بندی کے نظام اور معذوری سرٹیفکیٹ اپنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ ہم آہنگی بہتر بنائیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ میڈیا میں خصوصی افراد کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، انسانی حقوق کی وزارت سرکاری اور نجی شعبوں میں خصوسی افراد کی ملازمتوں کیلئے کوششیں مزید تیز کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر