
بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورت حال برقرار
ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جبکہ دریائے ستلج میں بورے والا کے مقام پر بستیاں سیلابی ریلے سے متاثر ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا کالا باغ اور چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے جبکہ تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 284٫000 اور اخراج 256٫800 ہے۔
ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں میں کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 322٫729 اور اخراج 314٫729 جبکہ چشمہ کے مقام پر 355٫688 اور اخراج 351٫688 اور تونسہ کے مقام پر 368٫229 اور اخراج 368٫229 ہے۔
اس کے علاوہ دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد 74070 اور اخراج 58870 ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ سدھنائی کے مقام پر پانی کی پانی کی آمد 44805 اور اخراج اور اخراج 33955 ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے تاہم تمام دریاؤں، براجز، ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے تاہم شہری دریاؤں ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News