Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد اور صاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے، اسد قیصر

Now Reading:

جلد اور صاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے، اسد قیصر
اسد قیصر

جلد اور صاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے، اسد قیصر

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان حالات میں جلد اور صاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے جس سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کے بعد اب بجلی فی یونٹ اوسطً 50 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی ہے اور فی کلو آٹے کی قیمت 150 روپے سے تجاوز کر گئی، ضرورت زندگی کے اشیاء عام آدمی کے دسترس سے باہر ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نااہل حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے الیکشن میں سیاسی انجنئیرنگ کے زریعے دھاندلی کے منصوبے  تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اسد قیصر نے مزید کہا کہ ان حالات میں جلد از جلد اور صاف وشفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی مستحکم حکومت ملک کو ان بحرانوں سے نکال سکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر