محرم میں موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کا اہم اعلان
9 اور 10 محرم کو کن علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی اس حوالے سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا جبکہ حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔
حساس اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی کی 73 اور رینجرز کی 80 کمپنیوں کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ حساس اضلاع میں بنائے گئے ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کو صوبائی انٹیلیجنس سینٹر سے منسلک کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
