مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے مسلسل بڑھتی مہنگائی سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اس فاشسٹ حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا ملک کو کیا دیا؟
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے جانے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا، آٹا 60 سے 170 فی کلو ہو گیا جبکہ چینی 85 سے 150 کلو ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول 150 سے 255 فی لیٹر، ڈالر 170 سے 290 فی ڈالر اور بجلی 16 سے 50 روپے یونٹ ہوگئی جبکہ چند دنوں میں 58 روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔
عمر ایوب نے کہا کہ شرح سود کو %8 سے بڑھا کر 22 % تک پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فاشسٹ حکومت کو اس بات سے فرصت نہیں ملتی کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو کیسے کچلا جائے، اس حکومت نے صرف مہنگائی کی ہے، اپنی جیبیں بھر کر اپنا پیسا ملک سے باہر منتقل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے، جب بھی الیکشن ہو عوام تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگائے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے مزید کہا کہ مقامی نمائندے کو ووٹ کاسٹ کریں آپ کا ووٹ چیئرمین پی ٹی آئی تک پہنچے گا، اگلے وزیر اعظم چیئرمین تحریک انصاف ہی ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
