
ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہو گئی
بول نے ڈالر مہنگا ہونے کی بڑی وجہ کا پتا لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بندرگاہوں پر پھسنے ہوئے چھ ہزار کنٹینرز میں سے ڈھائی ہزار کنٹینرز کلیئر کرا لیے گے۔
کراچی پورٹ حکام کے مطابق سب سے زیادہ 1500 کنٹینر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے کلیئر ہوئے، کے آئی سی ٹی سے 1100 اور ایس اے پی ٹی ایل سے 900 کنٹینرز کلیئر ہوئے۔
پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے مختلف ٹرمینلز پر اب بھی 3500 کے قریب کنٹینرز کلیرنس کے انتظار میں ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو درآمدی مال کلیئر کرنے کی اجازت کے بعد 2500 کنٹینرز کلیئر ہوئے۔
آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے چار ارب 20 کروڑ ڈالر آنے کے بعد روپے کی قدر بہتر ہوئی تھی تاہم پچاس فیصد سے بھی کم کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 285 روپے کا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کنٹینرز کی کلیئرنس اور آمد جاری رہی تو روپے پر پریشر برقرار رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News