
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہربنس پورہ انڈر پاس کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے شدید بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور انڈر پاس میں پانی کی جلد نکاسی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بریفینگ دی گئی کہ ہربنس پورہ انڈر پاس کے علاوہ لاہور شہر کے تمام انڈر پاس کلئیر ہیں،2 گھنٹے تک ہربنس پورہ انڈر پاس میں نکاسی آب کا کام مکمل ہو جائے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ جتنی جلد ہو سکے ہربنس پورہ انڈر پاس کو کلئیر کیا جائے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ کمشنر لاہور اور ڈویژن ایم ڈی واسا بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News