سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون میں ایک بار پھر ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مجوزہ ترامیم میں پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے فارمولے میں ٹیکس وصولی بھی شامل ہے۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق سندھ کے تمام ادارہ ترقیات کے ملازمین کونسل ملازم کے طور پر کام کریں گے، ادارہ ترقیات حیدرآباد کا چیئرمین میئر حیدرآباد ،سکھر و لاڑکانہ کے میئر بھی ادارہ ترقیات کے چیئرمین ہوں گے۔
اس کے علاوہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی ای او کا انتخاب میئر کی تجویز پر ہوگا، میئرو چیئرمین ترقیاتی اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے تین افسران کے نام تجویز کریں گے۔
مجوزہ ترمیمی بلدیاتی قانون صوبائی فنانس کمیشن مالیاتی ایوارڈ کے لیے 180 دن میں سفارشات مرتب کرے گا۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے فارمولے میں ٹیکس وصولی بھی شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News