
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 13 سے 17 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام کو ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، مون سون ہوائیں 14 جولائی کو شدت اختیارکریں گی، 14 جولائی شام تا رات مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، اوکاڑہ میں تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مذکورہ شہروں میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 جولائی شام سے 17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، ننگرپارکر، تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ اورمیرپورخاص میں تیزہواوں اورآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھاربارش کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، آندھی، ہواوں کے تیزجھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کے سبب کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News