Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

Now Reading:

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری
بارش

لاہور سمیت دیگر شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں ابھی تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 180 ملی میٹر جبکہ لکشمی چوک میں 178 ایم ایم ریکارڈ کی گئی ہے، قربہ چوک میں 177 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اے سیز، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے افسران فوری طور پر فیلڈ وزٹ کریں، نکاسیئ آب کیلئے تمام انتظامی محکمے مل کر کام کریں اور نشیبی علاقوں کو کلیئر کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فوری ہونا چاہیے، شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسئی آب مشینری اور افرادی وسائل پلاننگ کے مطابق ہونے چاہیے، زیادہ پانی جمع ہونے کی اطلاع واسا کنٹرول کو دی جائے۔

لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Advertisement

ترجمان لیسکو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بارش کے باعث لیسکو کے 110 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہوئی ہے، فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم شدید بارش کے باعث بجلی بحالی  کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بارش کے رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے، صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، بجلی کی ہائی ولٹیج تاروں ٹرانسفارمر کے نیچے غیر قانونی تعمیرات اور اسٹال یا ٹھیلہ لگانے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو خصوصی تاکید کریں کہ وہ گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم از کم 10 فٹ دور رہیں، بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کر کے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نکاسی آب کیلئے ہدایات جاری کر دیں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نکاسی آب کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور واسا کو الرٹ کر دیا ہے۔

محسن نقوی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران  فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں، نشیبی علاقوں اور شاہراوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کا کام متعین وقت میں مکمل کیا جائے، نکاس آب کے کام میں کوتاہی قطعا قابل قبول نہیں، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے موثر مینجمنٹ کی جائے۔

Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث اب تک 6 افرادجاں بحق ہوئے جن میں سے 3 افراد کرنٹ لگنے، 2 چھت گرنے اور بچی ڈوب کر جاں بحق ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ رات 9 بجے ایک اور اسپیل آنا ہے، کوشش ہے اگلے اسپیل سے پہلے پانی نکال دیں، اب تک لاہور میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، غازی ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن میں بہت زیادہ پانی جمع ہوا ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے لوگوں کو فوری ریلیف دے سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر