Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال

Now Reading:

اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گروتھ میں سب سے بڑی رکاوٹ توانائی کا بحران تھا، پاکستان میں 16 سے18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک خطے اور پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، سی پیک میں ہم نے توانائی کے منصوبوں کو اہمیت دی، سی پیک منصوبہ معاشی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ بزنس ٹوبزنس ہے، اکنامک زون ہی پاکستان کا مستقبل ہے، اسپیشل اکنامک زون کی ناکامی صوبائی حکومتوں کے دائرہ اختیار کے باعث ہوئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اپنی سیاست کے نتیجے میں ایکسپوز ہو چکے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں ایکسپورٹ بڑھانے کی رہنمائی کی جائے، چین سے یہ بھی کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کو چلانے میں بھی رہنمائی کی جائے، چین نے کہا ہے ان شعبوں کے ایکسپرٹس کو پاکستان بھیجیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک سے خطیر سرمایہ کاری آئی ٹی، زراعت مائننگ میں آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر