وفاقی حکومت کا اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت اطلاعات کو بھرپور میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔
رپورٹ میں اتحادی حکومت کی مشکلات اور چیلنجز کا ذکر ہو گا۔
جن منصوبوں اور پروگراموں کا حکومت نے آغاز کیا وہ بھی عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
اس رپورٹ میں آئی ایم ایف معاہدہ کی مشکلات اور کامیابی کو اجاگر کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن اسی کارکردگی کو اپنی انتخابی مہم میں استعمال کرے گی۔
وزارت اطلاعات حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مہم چلائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
