
باجوڑ دھماکے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 40 سے زائد لوگ اس واقعے میں شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہیلی کے ذریعے اسپتال لایا جائے گا، حکومت زخمیوں کے ساتھ تعاون کرے گی، ہم اس وقت مریضوں کو سہولیات مہیہ کرنے میں مصروف ہیں۔
باجوڑ دھماکا، دہشت گردی کیخلاف ایکشن
گورنر KPK نے اہم ہدایات جاری کردیں #BOLNews #Bajaur pic.twitter.com/o6DQciFafyAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) July 31, 2023
غلام علی نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی، ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف لائحہ عمل بنائیں گے، واقعے میں سیکیورٹی غفلت اور اجازت نامہ پر بھی غور کیا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آئی جی صاحب کہہ رہے ہیں کہ خودکش دھماکا تھا، ہمارا فوکس اس وقت زخمیوں پر ہے، کل پتا کریں گے کہ انتظامیہ نے کیا سیکیورٹی فراہم کی تھی، صوبائی اور وفاقی حکومت اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو سوچنا چاہیے کہ دہشت گردی میں ملوث کون ہے اگر معلوم ہے تو کارروائی ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں: باجوڑ: جے یو آئی کے جلسے میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق ، 60 سے زائد زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں میں دھماکا اس وقت ہوا جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن جاری تھا، جس میں ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News