وزارت آئی ٹی کے تحت بلوچستان کیلئے 6 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 2 منصبوں کا اجراء
وزارت آئی ٹی نے بلوچستان کیلئے 6 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 2 منصبوں کی بنیاد رکھ دی۔
تفصیلات کے مطابق معاہدے پر یو ایس ایف جے حارث چوہدری اور یوفون کے چیف ایگزیکٹو حاتم بامعترف نے دستخط کیے۔
امین الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونیورسل سروس فنڈ کے فنڈ سے یوفون کے ذریعے منصوبے 18 ماہ میں مکمل ہوں گے، چار ارب 82 کروڑ روپے سے 478 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کیبل سے گوادر، آواران، خضدار، جھل مگسی، قمںر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے مابین موٹروے 8 منسلک ہو گی۔
امین الحق نے کہا کہ منصوبے سے موٹروے کے مسافروں اور اطراف کی آبادیاں کو تیز ترین کنکٹیوٹی کی سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے منصوبے ایک ارب 96 کروڑ کی لاگت سے سبی کے اطراف کے 47 گاؤں کے 34 ہزار افراد کو براڈ بینڈ سروسز فراہم کی جائیں گی، گذشتہ 4 برس میں ملک بھر میں بلاتفریق 77 ارب سے براڈ بینڈ سروسز کے 83 منصوبے شروع کیے۔
سید امین الحق نے کہا کہ بلوچستان کے 30 اضلاع میں 27 ارب 12 کروڑ سے براڈ بینڈ کے 21 منصوبے شروع کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
