
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، میونسپل اور متعلقہ اداروں کے اشتراک عمل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کو خبردار کرنے، ٹریفک کے متبادل انتظامات اور نکاسی آب کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعظم نے ضرورت پڑنے پر این ڈی ایم اے اور وفاقی اداروں کو پنجاب حکومت کی بھرپور معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی مون سون بارشوں کے دوران پیشگی حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ این ڈی ایم اے پی ڈی ایم ایز صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک عمل سے پیشگی انتظامات میں معاونت فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارش برسانے والا سسٹم؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں شہریوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی، مال مویشیوں کو بچانے کے اقدامات کیے جائیں اور اربن فلڈنگ سے بچاﺅ کے لئے فوری اور ضروری اقدامات تیز کیے جائیں۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں وکشمیر، خیبرپختونخوا سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام اقدامات سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News